شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 واں یوم پیدائش کے موقع پر پیپلز پارٹی ضلع بدین کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ضلع کونسل چیئرمین ،ارکان اسمبلی پارٹی عہدیدران اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،شرکا کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک قوم جمہوریت کے لئے خدمات جدوجہد اور قربانی پر زبردست خراج عقیدت

اتوار 5 جنوری 2025 18:20

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 واں یوم پیدائش کے موقع پر پیپلز پارٹی ضلع بدین کی جانب سے ضلع کونسل بدین میں سالگیرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ضلع کونسل چئیرمین اور صدر پیپلزپارٹی جام علی اصغر ہالیپوٹو ارکین اسمبلی اسماعیل راہو ، حاجی تاج محمد ملاح ، تنزیلہ امِ حبیبہ ، یاسمین شاہ ، میر اللہ بخش ٹالپور ، ڈاڈا محمد ہالیپوٹو ،چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی ، وائس چیئرمین ضلع کونسل بدین اور سیکرٹری اطلاعات بدین فدا حسین مندرو عبدالغفور نظامانی کے علاوہ پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نمائندوں عہدیدران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی .

اس موقع پر مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک قوم جمہوریت کے لئے خدمات جدوجہد اور قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک اور قوم کو پہلا متفقہ آئین دے کر عوام کو ووٹ اور شناختی کارڈ کی آئینی اور قانونی حق دے کر ملک میں حقیقی عوامی حق حکمرانی کا راج قائم کرنے کے بعد پاکستان میں ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھ کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا .

مقررین نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں آنکھ کھولی، ذوالفقار علی بھٹو 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ انہیں ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے . شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا اور متفقہ طور پر منظور آئین دیا . شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھارتی جیلوں میں قید 90 ہزار جنگی قیدی فوجی جوانوں کی رہائی اور بھارتی قبضہ سے کئی ہزار کلومیٹر زمین کا قبضہ واپس لینے کا کارنامہ سرانجام بھی دیا .

مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دنیا اسلام کے اسلامی ممالک کے حکمران اور سربراہان کو ایک فورم پر متحد کر کے پاکستان میں اسلامی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس کا انعقاد کر کے عالمی سامراجی طاقتوں کے سامنے مسلم دنیا کی حثیت کو منویا مقررہ نے کہا کہ ملک اور قوم کے علاوہ عالم اسلام کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو بھٹو کی خدمات کی وجہ سے سامراجی طاقتیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دشمن بن گئی اور فوجی آمر جنرل ضیا الحق کو استعمال کرتے ہوئے جمہوریت پر شب خون مارا منتخب عوامی حکومت کا خاتمہ کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث پھانسی کی سزا دے کر شہید کر دیا گیا .

مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو شہید بے نظیر بھٹو نے جاری رکھتے ہوئے جام شہادت نوش کیا پر عوام اور جمہوریت کے لئے آخر دم تک جدوجہد جاری رکھی . انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سربراہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہدا کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی راج قائم ہو گا جمہوریت مضبوط آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہو گئی .

اس موقع پر تقریب میں پیپلزپارٹی کے عہدیدران پیر امجد صدیقی ، عبدالغفور نظامانی ، عبدالرحمان بلوچ ،عبدالستار میمن ، حاجی غفور میمن ، حاجی میر ملاح ، نیاز لاشاری ، امیر حسین کھوسو ، میر کاشف ٹالپور ، حاجانی کھوسو ، نور جہاں قاضی اور دیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے . تقریب کے احتتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگیرہ کا کیک کاٹا بھی کاٹا گیا �

(جاری ہے)

�