سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سرسید یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو فائونڈر آف نیشن ایوارڈ سے نوازا گیا

اتوار 5 جنوری 2025 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے ڈبلیو ایم سی ورلڈ میڈیکل سٹی کراچی ٹاسک فورس کے چیئر پرسن اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین کو انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں فاؤنڈر آف نیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ انھیں قائداعظم لیڈرشپ سمِٹQuaid e Azam Leadership Summit کے موقع پر دیا گیا۔۔ ڈبلیو ایم سی ورلڈ میڈیکل سٹی کراچی ٹاسک فورس کے سربراہ کے طور پر، ڈاکٹر منور حسین پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے اقدامات کو فروغ دینے اور طبی تحقیق کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے کو بہتر بنانے کے لیے ان کی لگن قابل تعریف ہے۔یہ ایوارڈشعبہ تعلیم اور صحت میں ان کی نمایاں خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔