مذاکرات ہو رہے ہیں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے ،مذاکرات سے حالات کشیدگی سے نکل سکتے ہیں‘ یوسف رضا گیلانی

ذوالفقا رعلی بھٹو عظیم لیڈر تھے ،موجودہ حالات میں ذوالفقار بھٹو کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے‘ چیئرمین سیٹ

اتوار 5 جنوری 2025 17:40

مذاکرات ہو رہے ہیں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے ،مذاکرات سے حالات کشیدگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مذاکرات سے حالات کشیدگی سے نکل سکتے ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم بین الاقوامی لیڈر تھے۔

(جاری ہے)

،شہید ذوالفقار بھٹو نے نیوکلیئر پاور اور پاکستان کے آئین کی بنیاد رکھی ،ذوالفقار بھٹو نے او ائی سی کی بنیاد رکھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں ذوالفقار بھٹو کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے،وہ ایک عظیم لیڈر اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ لیڈر تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہورہے ہیں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے،مذاکرات سے حالات کشیدگی سے نکل سکتے ہیں۔