ہری پور پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر کھیلنے والے 8 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 5 جنوری 2025 13:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان شاہ زیب ولد محمد کبیر خان، انس ولد مسعود، حمزہ عباسی ولد محمد الیاس، مدثر ولد خالد زمان ساکنان سیکٹر نمبر 3 کھلابٹ، ذیشان ولد محمد منظور سکنہ سیکٹر نمبر 4، عامر شہزاد ولد محمد فیاض سکنہ سرائے صالح، شعیب خان ولد شمریز سکنہ پڈھانہ اور خرم شہزاد ولد خانزادہ سکنہ میلم کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم 18ہزار 200 روپے، 3 مرغ اور 6 موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔

ملزمان کے خلاف 5GO اور 3 بے رحمی حیوانات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔