ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا ، محروم طبقات کو بااختیار بنایا ، پاکستان کو عالمی سطح پر ایک الگ پہچان دی ، سید یوسف رضا گیلانی

اتوار 5 جنوری 2025 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائد عوام اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا ، محروم طبقات کو بااختیار بنایا ، پاکستان کو عالمی سطح پر ایک الگ پہچان دی ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو طاقت کا سر چشمہ قرار دیا ،ان کی مزدور اور غریب دوست پالیسیوں نےانہیں مقبول ترین رہنما بنایا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ، ان کا سیاسی فلسفہ ہماری رہنمائی کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو طاقت کا سر چشمہ قرار دیا ،ان کی مزدور اور غریب دوست پالیسیوں نے انہیں مقبول ترین رہنما بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کی جدوجہد سے استحصال کرنے والے طبقات کے خلاف تھی ۔ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا ، محروم طبقات کو بااختیار بنایا ، پاکستان کو عالمی سطح پر ایک الگ پہچان دی ،پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا بھی انکے مرہون منت ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جمہوری روایات ، قدروں سے متعارف کرایا ۔