ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 4 جنوری 2025 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت سال کی پہلی پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ نے اپنے اپنے زون کے کیسز پیش کیے۔اجلاس میں پٹرول پمپ، تعلیمی ادارے، کوچنگ سینٹر، ہیلتھ فیسلیٹی، ڈے کیئر سنٹر، بحالی سنٹر، گیسٹ ہاوس و دیگر کیسز کا جائزہ لیا ا ور منظوری دی گئی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ پی اینڈ ڈی کمیٹی میں کیسز کی منظوری سے قبل پنلٹی فیس کی ریکوری یقینی بنائی جائے۔سکول کے این او سی جاری کرتے وقت ٹیپا عدالتی احکامات کو مدنظر رکھے۔سکولوں کے کیسز میں منظوری سے قبل ڈراپ لین یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ کیسز پیش کرنے سے پہلے تمام فارمیلٹیز یقینی بنائی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کی ہدایت کی۔ طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ شہر میں غیر قانونی کمرشل استعمال والی املاک سے پینلٹی کا حصول یقینی بنایا جائے۔کاروباری افراد کی سہولت کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملداری انتہائی ضروری ہے۔اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاون پلانر ون، چیف ٹاون پلانر ٹو، اے ڈی سی آر، ڈپٹی سی او ایم سی ایل، ٹیپا، واسا اور ٹاون پلاننگ کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :