دالبندین، کاج کے منصوبے میں غیر معیاری میٹرل کا استعمال باعث افسوس ہے، اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی چاغی

ہفتہ 4 جنوری 2025 22:37

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2025ء) اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے صدر عامر بلوچ سیکرٹری احمد فراز فنانس سیکرٹری نصیب بلوچ ترجمان سراج بلوچ غلام بلوچ حفیظ اللہ شاہ محمود نے کالج کے بیس کروڑ کے جاری منصوبے کا معائنہ کیا کام پر غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر عدم اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطابق ایکشن کمیٹی نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیں کہ بیس کروڑ روپے کے نام نہاد ٹھیکہ اور نااہل ٹھیکیدار کی کام ناکس میٹریل لوکل بجری دو نمبر اینٹ اور ناکس سریا کااستعمال ہورہا ہے جو انتہائی افسوس کے مترادف ہے بیس کروڑ کے نام پر ٹھیکہ اٹھانا اور بعد میں ناکس میٹریل کا استعمال ہونا تعلیمی اداروں کی پامالی ہے اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نااہل ٹھیکیداروں کے خلاف اہم پریس کانفرنس عمل لایا جائے گا اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ڈپٹی کمشنر چاغی اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کام کا فوری طور پر معائنہ کیا جائے نہیں تو اسٹوڈنٹس کے ہمراہ نااہل ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کریں۔