دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پروٹیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جنوری 2025 13:04

دوسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کیپ ٹاون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جنوری 2025ء ) 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
پروٹیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 
میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے نسیم شاہ کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عامر جمال کی جگہ میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

 
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق 1:30 بجے شروع ہوگا۔ 
جنوبی افریقا کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پاکستان کی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا ۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا باوما لیڈ کر رہے ہیں۔