Live Updates

بلاول بھٹو جلد وزیراعظم، جب ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں گے تو ماحول ہی کچھ اور ہوگا،شرمیلا فاروقی

ملک میں اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ جب بھی پی پی آئے گی، تو پورے مینڈیٹ کے ساتھ آئے گی،پی پی رکن قومی اسمبلی

جمعرات 2 جنوری 2025 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے اور اس وقت ماحول ہی کچھ اور ہوگا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور عوام کے لیے خوش آئند ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان بنیں گے اور جب وہ ڈرائیونگ سیٹ پر آئیں گے تو ماحول ہی کچھ اور ہوگا۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ جب بھی پی پی آئے گی، تو پورے مینڈیٹ کے ساتھ آئے گی۔ نبیل گبول سمیت ہم سب کی خواہش ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی کو مینڈیٹ ملا اور پیپلز پارٹی کی سپورٹ سے ہی شہباز شریف وزیر اعظم بنے۔

(جاری ہے)

جہاں پی پی نے وفاقی حکومت کا ساتھ دینا ہوتا ہے، وہاں ساتھ دیتی ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا آج اجلاس ہونے والا ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہی پی پی رہنما نے کہا کہ جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے تو پوری کابینہ کو لے کر اسمبلی میں بیٹھتے تھے۔ بحیثیت اتحادی حکومت کی اصلاح کے لیے انہیں مشورے دیتے رہتے ہیں۔ پی پی جس قانون پر ووٹ نہیں دے گی، وہ قانون بن ہی نہیں سکتا۔شرمیلا فاروقی نے یہ بھی کہا کہ آج ہم ڈیجٹلائزیشن کی بات کرتے ہیں، لیکن ملک میں انٹرنیٹ کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ حکومت کو بتانا ہوگا کہ انٹرنیٹ کی بندش کیوں کی جاتی ہے۔
نئے سال 2025 کا آغاز سے متعلق تازہ ترین معلومات