فاٹا ٹربیونل کے چیئرمین کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

جمعرات 2 جنوری 2025 14:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2025ء) فاٹا ٹربیونل کے چیئرمین کفایت اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابقہ فاٹا کے علاقوں میں عدالتی امور، عوامی مسائل، اور انصاف کی فراہمی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین فاٹا ٹربیونل نے گورنر کو ٹربیونل کی کارکردگی اور مقدمات کے فیصلوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاقے میں قانونی معاملات کی پیچیدگیوں اور عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے فاٹا ٹربیونل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابقہ قبائلی علاقوں میں انصاف کی فراہمی ، انکے وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ٹربیونل کے کردار کو مضبوط بنانے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا ٹربیونل سے قبائل کی توقعات وابسطہ ہیں اس حوالہ سے گورنر ہاؤس سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔