حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی ،وزارت مذہبی امور

بدھ 1 جنوری 2025 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2025ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی جنہوں نے اب تک اپنے واجبات کی دوسری متعلقہ بنکوں میں جمع نہیں کرائی وہ (کل) 2 جنوری تک جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

بدھ کووزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کےلئے 27دسمبرسے 2 جنوری تک توسیع کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں 98فیصد درخواست گزاروں نے رقوم جمع کرا دی ہیں۔

توقع ہے کہ جمعرات 2 جنوری تک باقی عازمین بھی اپنی رقوم جمع کرادیں گے۔وزارت مذہبی امور کا ٹارگٹ تقریباً پورا ہوگیا ہے اب اس مدت میں مزید توسیع کا کوئی جواب نہیں بنتا۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ سرکاری سکیم کے حج کوٹہ میں سے جو نشستیں بچ جائیں گی، ان کےلئے جنوری کے دوسرے ہفتے میں چار یا پانچ دنوں کےلئے حج درخواستیں طلب کی جائیں گی۔\395

متعلقہ عنوان :