مصر: بحیرہ احمر میں شارک کے حملے میں اطالوی شہری ہلاک

DW ڈی ڈبلیو پیر 30 دسمبر 2024 13:20

مصر: بحیرہ احمر میں شارک کے حملے میں اطالوی شہری ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 دسمبر 2024ء) مصر میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک مچھلی کے حملے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

قاہرہ میں وزارت ماحولیات نے ایک بیان میں کہا، "شمالی مارسہ کے عالم کے علاقے میں دو غیر ملکیوں پر شارک نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور دوسرے کی موت ہو گئی۔

"

ایشیا میں بھاری مانگ، پیرو میں شارک کی بقا کو خطرہ لاحق

اطالوی میڈیا کے مطابق متاثر ہونے والے دونوں افراد اطالوی شہری تھے۔

ہمیں شارک کے اس حملے کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے

مصر کی وزارت ماحولیات نے مزید کہا کہ حملہ گہرے پانی میں ہوا، جو کہ مشہور تفریحی شہر مارسہ عالم میں جیٹی (سمندر میں بندرگاہ کی حفاظت کے بند) کے قریب ایک سوئمنگ زون سے باہر کا علاقہ ہے۔

(جاری ہے)

اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے کے مطابق اس حملے میں روم سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ شخص غوطہ خوری کے دوران ہلاک ہو گئے۔ وہ مصر میں اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس کی تعطیل گزار رہے تھے اور 21 دسمبر کے روز ہی اپنی سالگرہ منائی تھی۔

پراسرار گرین لینڈ شارک کو لاحق نئے خطرات

اس حملے میں ایک 69 سالہ شخص زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے پورٹ غالب کے ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔

اس دوران مصر کے حکام نے واقعے کے بعد علاقے کو تیراکوں کے لیے دو دن کے لیے بند کر دیا ہے۔

بحیرہ احمر کی سمندری زندگی کچھ اس نوعیت کی ہے کہ یہ غوطہ خوروں میں کافی مقبول ہے۔ تاہم بحیرہ احمر میں شارک کے حملے نسبتاً کم ہوتے ہیں۔

شارک اور ریز مچھلی کی چار سو سے زائد اقسام معدوم ہو سکتی ہیں

ایک آزاد ادارے شارک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 10 سالوں کے دوران بحیرہ احمر میں شارک کے حملوں کی وجہ سے چار ہلاکتوں کی تصدیق ہوتی ہے۔

کیا مادہ شارک نر کے بغیر حاملہ ہو سکتی ہے؟

اطلاعات کے مطابق اس طرح کا آخری واقعہ جون 2023 میں ہرگوڈا کے قریب پیش آیا تھا اور اس میں ایک 24 سالہ روسی شخص ہلاک ہوا تھا۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز)