لاہور کے مختلف علاقوں سے سے تین لاشیں برآمد

داتا دربار سلام کرنے والا 45سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

ہفتہ 28 دسمبر 2024 16:55

لاہور کے مختلف علاقوں سے سے تین لاشیں برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2024ء)لاہور کے مختلف علاقوں سے سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق داتا دربار سلام کرنے والا 45سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 45سالہ اکرام شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو مانا والا کا رہائشی تھا ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ ، بیگم کوٹ کے قریب 35سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا، کاہنہ کے علاقہ ہلوکی کے علاقہ سے بھی60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ترجمان کے مطابق دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیں۔