سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی جونیئر بیڈمنٹن نیشنل چیمپئن شپ اختتام پذیر

جمعہ 27 دسمبر 2024 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2024ء)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی جونیئر بیڈمنٹن نیشنل چمپئن شپ اختتام پذیرہو گئی ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم ،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے ادریس حیدر خواجہ اور سیکرٹری پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن طیب سہیل موجود تھے، جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خضر افضال چودھری نے کہا کہ جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور تمام ونر اور رنراپ کھلاڑیوں کو بھی مبارکباددیتا ہوں ، جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب نے چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کیا ہے ، بیڈمنٹن فیڈریشن اور ایسوسی ایشن نے چمپئن شپ کے انعقادکیلئے بہترین کام کیاہے ۔

(جاری ہے)

خضر افضال چودھری نے مزید کہا کہ بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جنوری میں جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوگی ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے تمام جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ہیں۔بوائز سنگلز انڈر17فائنل میں خیبرپختونخوا کے حماد اللہ نے پنجاب کے محمد سلیمان کو21-19،21-10سے ہرادیا،گرلز سنگلز انڈر17فائنل آرمی کی ثروت فاطمہ نے پنجاب کی رومیسا فیصل کو 21-14،21-19سے ہرادیاہے ،مینز سنگلز انڈر19میں پنجاب کے محمد احمد گجر نے خیبرپختونخوا کے محمد حاشر کو 21-9،21-5سے شکست دے دی ہے،وومن سنگلزانڈر19میں آرمی کی عمارہ اشتیاق نے پنجاب کی کنزالایمان کو 21-7،21-17سے ہرادیا،وومن ڈبلز انڈر19میں پنجاب کی طیبہ شفیق اور کنزالایمان نے سندھ کی مریم حنیف اور مریم حمزہ کو 23-21،21-12سے شکست دے دی ہے، مینز ڈبلز انڈر19کا فائنل خیبرپختونخوا نے جیت لیا ہے، بوائز سنگلز انڈر15فائنل میں خیبرپختونخوا کے عبداللہ نے خیبرپختونخوا کے ہی محمد ایان کو 15-21،21-11،21-11سے شکست دے دی ہے۔