ض*ملک بھر میں یوم خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ پر جلسے جلوس سیمینار کا انعقاد

بدھ 25 دسمبر 2024 22:05

م*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2024ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ پر ریلیاں جلسے جلوس سیمینار کنونشن اور کانفرنسز منعقد کی گئی،مرکزی تاجدار صداقت ریلی مرکز اہلسنت پیر مکی تا ٹمبر مارکیٹنتا حضرت داتا دربار نکالی گئی، جس سے صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر، علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، پیر اصغر نورانی نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ دور صحابہ اکرام کی تعلیمات زمانہ رسول اکرم کا حقیقی عکس ہے، حکومت کی جانب سییوم صدیق اکبر اوردیگر اصحاب رسول کوسرکاری سطح پر نہ منا ناقابل مذمت امر ہے،ملک میں مذہبی منافرت،فرقہ واریت،سیاسی جماعتوں کی رسہ کشی اور بدامنی سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہے، دینی جماعتیں فساد فی العرض پھیلانے والوں کے خلاف پاک فوج کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں،پارہ چنار سمیت ملک کے کسی حضہ میں مذہبی فرقہ واریت کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،مشترکہ اعلامیہ پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یوم سیدنا صدیق اکبر کے موقع پر ملک بھر میں تاجدار صداقت کانفرنس، سیمینار اورریلیوں کا انعقاد کیاگیا، سیدناصدیق اکبر کا دور خلافت ختم نبوتؐ کے تحفظ اور عدل وانصاف عام کرکے غریب کو حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے، حصول پاکستان کابنیادی مقصد کی تکمیل باقی ہے، عشاقان رسول کو اپنی دینی ملی ذمہ داری کو پوراکرتے ہوئے جبکہ علامہ شریف الدن قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، علامہ غلام محی الدین جلالی نے کہا کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کا عملی جامہ پہنانے کیلئے حکمران و عوامی نمائندے کردار ادا کریں،صدیق اکبرؓ کی صدیقیت اور ان کے قربانی کے جذبے کو اپنانے سے ہم پاکستان کو ایک مضبوط اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران شرکاء نے اتحاد امت، امن، اور ملک کی ترقی کے لیے دعا کی۔ داتا دربار پہنچنے پر خصوصی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملکی سلامتی، عوامی خوشحالی، اور اسلام کے فروغ کے لیے دعائیںنمانگینگئیں۔اس موقع پر علامہ ثناء اللہ سیالوی، علامہ فضل کریم چشتی ، مفتی عمران حنفی، مولانا محمد علی نقشبندی پیر طیب نورانین،حافظنحفیظ، مفتی سلیم نقشبندی، شیخنمحمد نواز قادری، علامہ غلام قادر نقشبندی، علامہ فیاض رضا ، محمد بشارت جلالی ، علامہ شفقت جمیل ، محمد ادریس قادری، مہر اکمل نقشبندی ، محمد سعید قادری، محمد شاہد قادری، پروفیسر میاںنخلیل نقشبندی، مک محسن قادری، ملک محمد احسان قادری، محمد محسن بٹن، محمد آصف قادری سمیت علماء کرام ، مشائخ عظام اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔