پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام (کل ) تاج دار صداقت ریلی نکالی جائے گی

منگل 24 دسمبر 2024 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2024ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام خلفیہ اول سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات کے موقع پر25 دسمبر بروز بدھ، دن ایک بجے مرکز اہلسنت پیر مکی تا داتا دربار تک تاجدار صداقت ریلی نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی ترجمان کے مطابق ریلی میں صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر ، محمد شریف الدین قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، مفتی سلیم نقشبندی، علامہ غلام محی الدین جلالی، محمد عاصم ریاض گجر ، علامہ غلام قادر نقشبندی، شیخ محمد نواز قادری، علامہ فیاض رضا قادری، پروفیسر میاں خلیل ،بشارت جلالی ، مہر اکمل نقشبندی ، ملک احسان قادری، ملک محمد محسن قادری،محمد سعید قادری ، طاہر علی قادری، مولانا شفقت جمیل، علامہ بلال گولڑوی،مولانا ابرار رضوی، محمد شوکت جانی اور محمد نوید قادری سمیت دیگر تنظیمات کے قائدین بھی شرکت کریں گے ۔