گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں قائم کردیں

اتوار 22 دسمبر 2024 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2024ء)گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں قائم کردیں ۔ اعلامیہ گورنر ہاؤس کے مطابق پانچ دسمبر 2024 کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کی روشنی میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ۔ اعلامیہ کے مطابق صوبائی حقوق کیلئے قائم کمیٹیوں کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہونگے ، سیاسی کمیٹی گیارہ ممبران پر مشتمل ہے ، امیر مقام، سکندر شیرپاؤ ،مولانا عطا الرحمان ، میاں افتخار کمیٹی کے ممبران نامزد جبکہ سید محمد علی شاہ باچا ، محسن داوڑ ، پروفیسر ابراہیم ، محمود خان ،بھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں ۔

اعلامیہ کے مطابق پرویز خٹک ، شوکت اللہ خان بھی گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے قائم سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں ،سیاسی کمیٹی سیاسی جماعتوں میں رابطوں سے سفارشات تیار کرے گی ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے تکنیکی امور کے لیئے بھی بارہ رکنی کمیٹی قائم کردی ، سیاسی کمیٹی میں ڈاکٹر عباد اللہ ، مولانا لطف الرحمان ، احمد کریم کنڈی ، عنایت اللہ خان شامل ہیں ، اخوانزادہ سکندر زمان ، سنگین خان ، کفایت اللہ خان، ملک حبیب نور اورکزئی تکنیکی کمیٹی کے ممبران ہونگے ۔

اعلامیہ گور نر ہائوس کے مطابق غزن جمال ، اخوانزادہ چٹان ، حمایت اللہ خان ، مشرف رسول تیکنیکی کمیٹی میں شامل ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق تکنیکی کمیٹی صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی امور پر تجاویز دے گی ۔