راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشی میںملوث 13ملزمان گرفتار کر لئے

جمعہ 20 دسمبر 2024 22:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 13 ملزمان گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ واہ کینٹ پولیس نے زیارت سے 2 کلو 100 گرام چرس، تھانہ سول لائنز پولیس نے فیضان سے 1 کلو 800 گرام چرس، حسن سے 1 کلو 400 گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے بشیر سے 1 کلو 300 گرام چرس، فیضان سے 560 گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے عاقب سے 10 لیٹر شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے منیر سے 10 لیٹر شراب، تھانہ نصیرآباد پولیس نے عمر سے 5 لیٹر شراب، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے یاسر سے 1 پستول 30 بور، تھانہ سول لائنز پولیس نے آیان سہیل سے 1 پستول 30 بور، تھانہ مورگاہ پولیس نے نعمت اللہ سے 1 پستول 30 بور، ایان سے 1 پستول 30 بور، تھانہ روات پولیس نے خرم شہزاد سے 1 پستول 9 ایم ایم برآمد کرلیا۔