Live Updates

عمران خان نے کہا کہ ہفتے تک مذاکرات کیلئے حکومت کے جواب کا انتظار کرلیں

اگر کوئی جواب نہیں آتا تو پھرسول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا آغاز کریں گے،عمران خان سمجھتے ہیں کہ حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔سابق وزیر فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 دسمبر 2024 21:53

عمران خان نے کہا کہ ہفتے تک مذاکرات کیلئے حکومت کے جواب کا انتظار کرلیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 دسمبر 2024ء ) سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ ہفتے تک مذاکرات کیلئے حکومت کے جواب کا انتظار کرلیں،اگر کوئی جواب نہیں آتا تو پھرسول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا آغاز کریں گے۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف حکومت کو سوٹ نہیں کرتا کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے، کیونکہ اگر شہبازشریف آج وزیراعظم ہیں تو اسی لئے ہیں کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ دونوں میں لڑائی ہے۔

شہبازشریف اور مریم نواز کو سیاسی درجہ حرارت نیچے آنا سوٹ ہی نہیں کرتا۔اس لڑائی کا نقصان پاکستان اور فوج کو ہورہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بھی کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، لیکن علی امین گنڈاپور کے مطابق حکومت بات چیت کرے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ہفتے تک مذاکرات کیلئے حکومت کے جواب کا انتظار کرلیں، سول نافرمانی کی کال کو مزید آگے لے جائیں، اگر حکومت کوئی جواب نہیں دیتی تو پھرسول نافرمانی کی کال کے شیڈول کا اعلان کردیں۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سول نافرمانی کا شوق بھی پورا کر لے،عملدرآمد نہیں ہو گا،اپنے علاقائی معاملات میں کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں، امریکہ میں حکومت تبدیلی سے خارجہ پالیسی میں زیادہ تبدیلی نہیں آتی،بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل بارے علم نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 2014ء میں نواز شریف نے امریکہ میں عافیہ صدیقی کیلئے بات کی تھی، امریکہ میں بھی سیاستدانوں کی مختلف رائے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے علاقائی معاملات میں کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں، ہم نے اپنے داخلی مفادات کو اہمیت دینی ہے، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،امریکہ میں حکومت تبدیل ہونے سے خارجہ پالیسی میں زیادہ تبدیلی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ کے لیے بہت اہم رہا ہے، ہمیں آئی ایم ایف میں منظوری امریکہ کی مدد سے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں چل کر اپوزیشن کے پاس گئے تھے مگریہ کہتے تھے کہ ہم چوروں سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات