کان مہترزئی گرڈسٹیشن کی تعمیرکا کام مکمل، گرڈاسٹیشن کوانرجائز کر کے آپریشنل کر دیا گیا

بدھ 18 دسمبر 2024 22:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرشفقت علی کی خصوصی ہدایات پر کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے 132KVکان مہترزئی گرڈا سٹیشن کی تعمیرکاکام مکمل کر کے اسے گزشتہ روز باقاعدہ طورپرانرجائز کردیا۔ کان مہترزئی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے نومبر 2020میں فیڈرل پی ایس پی سے منظوری کے بعد کیسکونے یہ منصوبہ مارچ 2021 میں شروع کرکے اسے دسمبر 2024 میں مکمل کرلیا۔

اس منصوبہ پرمجموعی طورپر 441.59 ملین روپے لاگت آئی ہے۔اس منصوبہ کی تکمیل میں نئے گرڈاسٹیشن کی تعمیرکے ساتھ ساتھ گرڈمیں 40 ایم وی اے کاایک پاورٹرانسفارمرنصب کردیاگیاہے جبکہ 132Kvنئے ڈبل سر کٹ ٹرانسمیشن لائن بچھانے کاکام بھی اس منصوبہ میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) کے انجینئرزاور فنی عملہ پرمشتمل ٹیم نے مارچ 2021 میں اس منصوبہ پر کام شروع کرکے اسے دسمبر2024 میں مکمل کر لیا اورگزشتہ روز باقاعدہ طورپر کان مہترزئی گرڈاسٹیشن کو انرجائز کرکے آپریشنل بھی کردیاگیا۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل کان مہترزئی شہر اوراس سے ملحقہ علاقوں کے صارفین کو مسلم باغ اور خانوزئی گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہم کی جاتی تھی۔تاہم کیسکونے متعلقہ علاقوں کے صارفین کی مشکلات کے پیش نظر کان مہترزئی میں 132Kv گرڈسٹیشن کی تعمیرکاکام مکمل کرلیاجوکہ بلاشبہ کان مہتر زئی کے عوام کاایک دیرینہ مطالبہ تھا جسکی تکمیل کے بعد اب اس گرڈاسٹیشن سے منسلک علاقوں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں مددملے گی