Qغازی آبادسے 02 رکنی زین ڈکیت گینگ گرفتار

ش* گجر پورہ پولیس کی بروقت کارروائی،10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش ناکام uراوی روڈ، چوکی فردوس مارکیٹ سے شراب و منشیات فروش گرفتار، ڈولفن سکواڈکی ہنجروال میں کارروائی،واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

منگل 17 دسمبر 2024 22:10

{لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2024ء) غازی آباد پولیس نے ڈکیتی و چوری کے 51 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 02 رکنی زین ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا۔ملزمان سے 07 موٹر سائیکلیں، 03 موبائلز، نقدی، 02 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ملزمان میں سرغنہ زین اور فخر عباس شامل ہیں۔ گجر پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئی10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش ناکام بنا دی۔

10 سالہ عبد المعیض گھرسے باہر کرکٹ کھیلنے گیا تھا، جہاں سے ملزم آغا خان بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اورخلاف وضع فطری کی کوشش کرنے لگا۔پولیس نے 15کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈولفن سکواڈنے ہنجروال کے علاقے میں واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکر لیے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل، پستول بمعہ گولیاں برآمدکی گئیں۔

گرفتار ملزمان میں وقاراور احتشام شامل ہیں۔ اسی طرح راوی روڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران03منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں راشد،احسان الٰہی اور الیاس شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 3کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے 2شراب فروش گرفتار کر لیے ۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ اور مکہ کالونی ریلوے لائنز سے حراست میں لیا گیا ۔

ملزمان کے قبضہ سے 86 لیٹر دیسی شراب برآمدکی گئی۔ملزمان میں ندیم اور فاروق شامل ہیں۔لاہور پولیس نے بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں لاوارث اور گمشدہ بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔لوہاری گیٹ پولیس نے 8 سالہ فضاء کو بحفاظت والدین کے حوالیکیا۔فضاء شاہدرہ سے نکلی اور راستہ بھول کر داتا دربار کے قریب پہنچ گئی تھی۔

موچی گیٹ پولیس نے لاپتہ 7 سالہ ارسلان عرف ٹی ٹی کو تلاش کر کے والد کے سپرد کیا۔ارسلان والد ہے ہمراہ شاہ عالم مارکیٹ شاپنگ کے لیے آیا اور لاپتہ ہو گیاتھا۔گوالمنڈی پولیس نے 10سالہ بچے سبحان کو تلاش کر لیا۔بچہ گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ڈولفن سکواڈ نے شاہ کمال کی رہائشی 60 سالہ ضعیف العمر خاتون کواقبال ٹاؤن سے ڈھونڈ نکالا۔خاتون 2 دن سے اچھرہ سے لاپتہ تھیں۔خاتون قوت گویائی و سماعت سے محروم ہیں، اپنا ایڈریس نہیں بتا سکتی تھی۔