م*وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کامن ویلتھ وویمن پارلیمنٹیرین کا

'ورک شاپ اختتام پذیر

اتوار 15 دسمبر 2024 19:35

v اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2024ء)وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کامن ویلتھ وویمن پارلیمنٹیرین کا ورک شاپ اختتام پذیر ہوگئی اختتامی تقریب سے سیکرٹری وویمن پارلیمنٹری کاکس محترمہ شاہدہ رحمانی اور دیگر مندوب نے خطاب کیا۔محترمہ شاہدہ رحمانی نے دو روزہ انٹرنیشنل کامن ویلتھ وویمن پارلیمنٹیرین ورک شاپ کے شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ انٹرنیشنل کامن ویلتھ ورک شاپ کے دور رس نتائج مرتب ہونگے دو روزہ انٹرنیشنل وویمن پارلیمنٹیرین ورک شاپ میں خواتین کو درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی دو روز کانفرنس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے شرکائ نے وزڈم ایکسپیرینس اور نالج شیر کیا اور اس ورک شاپ کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔

(جاری ہے)

شاہدہ رحمانی کا مزید کہنا تھا کہ وویمن پارلیمنٹری کاکس نے پارلیمان میں خواتین کے حقوق سے متعلق اہم قانون سازی کی ہے وویمن کاکس خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں پے خواتین کو قومی دھارے میں لائے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اختتامی تقریب سے ڈپٹی سپیکر بلوچستان غزالہ گولو صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے سیکرٹری ڈبلیو پی سی شاہدہ رحمانی کی کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری وویمن کاکس شاہدہ رحمانی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ورک شاپ میں تمام مندوبین کے تاثرات کو سراہا۔ اس موقع پر چیئر پرسن زینب گمبہ نے پاکستان میں کامن ویلتھ وویمن پارلیمنٹیرین کی پہلی ورک شاپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ قومی اسمبلی کی ڈبلیو پی سی کا خواتین کے حقوق سے متعلق اقدامات قابل ستائش ہیں تمام صوبائی اسمبلیوں میں خواتین سے متعلق کاکسسز کا قیام ایک انقلابی قدم ہے کانفرنس میں اراکین قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا، شائستہ پرویز ملک، آسیہ ناز تنولی اور شاہدہ بیگم نے شرکت کی۔

اراکین قومی اسمبلی فراح ناز اکبر، شرمیلہ صاحبہ فاروقی ہشام سمیت سینٹر سعدیہ عباسی بھی ورک شاپ میں شریک ہوئیں کانفرنس کے شرکائ نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔