قلات امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے، ایس ایس پی شہزاد اکبر

ہفتہ 14 دسمبر 2024 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2024ء) سپرٹنڈنٹ آف پولیس قلات پی ایس پی شہزاد اکبر کے زیر صدارت امن و امان، منشیات کی روک تھام و دیگر امور پر ایس پی آفس قلات میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں قلات شہر میں امن و امان سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ڈی ایس پی عبدالرحیم ایس ایچ او حبیب بابئی ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی نے پی ایس پی شہزاد اکبر کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر (پی ایس پی)شہزاد اکبر نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے امن کے بغیر کوئی چھین اور سکون سے نہیں رہتا شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کھڑی نظر رکھے انہوں نے کہاکہ منشیات ایک ناسور ہے منشیات جیسے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے منشیات اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ضروری ہے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی تیز کریں جبکہ اجلاس میں اشتہاری ملزمان سنگین مقدمات کے چالان، نا مکمل چالان، زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا (پی ایس پی) شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنانے کے لئے آفیسران اپنا کر دار ادا کریں اینٹی اسمگلنگ و جرائم پیشہ افراد، ریکارڈ یافتگان کی پڑتال عمل میں لائی جائے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مینول ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انسدادی کاروائیوں کو مزید تیز کریں۔