نینسی پیلوسی لکسمبرگ کے دورے کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال داخل

ہفتہ 14 دسمبر 2024 12:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2024ء)امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کو لکسمبرگ میں سرکاری دورے کے دوران چوٹ لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 84 سالہ پیلوسی ایک کانگریسی وفد کے ساتھ سفر کر رہی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ان کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ انہیں چیک اپ کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ان کے ترجمان ایان کریگر کے مطابق پیلوسی طبی پیشہ ور افراد سے بہترین دیکھ بھال حاصل کر رہی ہیں اور اپنے فرائض میں سرگرم رہتی ہیں حالانکہ وہ کانگریس کے وفد کے ساتھ منصوبہ بند مصروفیات جاری رکھنے سے قاصر رہنے پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :