محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک کی ملاقات

جمعرات 12 دسمبر 2024 23:35

محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک کی ملاقات
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2024ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔پرویز خٹک نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شر پسندوں کے حملے میں شہید پولیس و رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے۔ عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے دنیا کی کوئی طاقت ترقی نہیں روک سکتی۔