پیمرا، ٹی وی چینلزپرنشرہونے سے پہلے مواد کو سنسر نہیں کرتا ، وزارت اطلاعات ونشریات

جمعرات 12 دسمبر 2024 17:07

پیمرا، ٹی وی چینلزپرنشرہونے سے پہلے  مواد کو سنسر نہیں کرتا     ، وزارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2024ء) وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)ٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے پہلے مواد کو سنسر نہیں کرتا ، تمام لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ چینلز پر نشر ہونے والے مواد کی پیمرا کے قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 سے مطابقت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

سیدہ شہلا رضا کے سوال پر وزارت اطلاعا ت و نشریات نے تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ پیمرا کے آرڈیننس 2023 اورپیمرا قواعد 9 کے قاعدہ 15(1)(2) ، پیمرا ریگولیشن 2024 کے ضابطہ 18 ، الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی تین شقوں میں ترامیم کی گئی ہیں ۔