جو قومیں اپنی تاریخ کو یاد نہیں رکھتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، سینٹر روبینہ خالد

منگل 10 دسمبر 2024 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2024ء) چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی تاریخ کو یاد نہیں رکھتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ قائد اعظم ہمارے سب سے بڑے پیرو ہیں، 25 دسمبر قائد اعظم کا یوم پیدائش اور کرسمس اور اسی مہینے بی بی کا غم بھی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا دسمبر میں خوشیاں اور بہت سارے غم بھی ہیں۔

25 دسمبر قائد اعظم کا یوم پیدائش اور کرسمس اور اسی مہینے بی بی کا غم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی بی شہید کا خواب تھا۔ 27 دسمبر کو بی بی کے غم کو 17 برس ہوجائیں گے۔ اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس ادارے سے بی بی کی یاد میں تقریب منعقد کریں گے۔

(جاری ہے)

بی بی کی خواتین کے لیے سوچ کا ایک عملی جامہ یہ ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا جو قومیں اپنی تاریخ کو یاد نہیں رکھتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

قائد اعظم ہمارے سب سے بڑے پیرو ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے لیے بھی تقریب منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ایک کروڑ لوگ بینطیر انکم سپورٹ پروگرام سپورٹ پروگرام سے جڑ جائیں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ سے جڑے گھرانے کا سربراہ خاتون خانہ کو مانتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی کہا ہے کہ خواتین اس پروگرام کی بینفشری ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا ہم سیکھ رہے تھے ہماری ٹیمز میکسکو گئی۔ ہم نے ترقی کی آج ہم سے لوگ سیکھنے آرہے ہیں۔ بہت سے ممالک کے وفود یہاں آئے اس ادارے سے سیکھ کر گئے۔ انہوں نے کہا جب مثبت سوچتے ہیں تو مثبت چیزیں ہوتی ہیں۔ میڈیا لوگوں کو مثبت پیغام دے کہ پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا بینظیر ہنر مند -پروگرام کی طرف جارہے ہیں۔

پائلٹ پروگرام میں ہم سکلز سکھائیں گے سرٹیفکیٹ دیں گے۔ چالیس لوگوں کا پائلٹ پروجیکٹ ہے جس میں ویزے تک باہر جانے ک بندوبست کیا جائے گا۔ بی بی کی سوچ تھی کہ ہنر سرمایہ ہے۔ اگر ہم ہنر سیکھنا شروع کردیں اور بین الاقوامی سرٹیفکیٹنگ کر یں تو غربت نہیں رہے گی۔ ہم اس پروگرام کو کامیاب بنا نے کی تمام تر ممکن کو ششیں کریں گے ۔ اس زمین کا حق ادا کریں۔کوشش ہے اپنے اور بچوں کے لیے اچھا پاکستان بنائیں جہاں مستقبل محفوظ ہوں۔ ہم بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی بات چیت کررہے ہیں۔ بل گیٹس کی وومن اکنامک امپاورمنٹ پروگرام بھی ہے۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرا م کی رقم کی قسط آئندہ جنوری سے بڑھا کر تیرہ ہزار کرنے کا بھی اعلان کیا ۔