قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس‘اسمبلی اجلاس 20 دسمبر تک جاری رکھنے پر اتفاق

منگل 10 دسمبر 2024 23:04

-اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2024ء)قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 20 دسمبر تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں اسپییکر قومی اسمبلی کی ہمشیرہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 11 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 20 دسمبر تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں قانون سازی، وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس اور عوامی اہمیت کے حامل اہم ایشوز کو زیر غور لانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، طارق فضل چوہدری، محترمہ نزہت صادق، سید نوید قمر اور محترمہ شہلا رضا، سید آمین الحق، سید حفیظ الدین، بیرسٹر گوہر علی خان بھی موجودتھے جبکہ اجلاس میں محترمہ زرتاج گل، ملک محمد عامر ڈوگر، نور عالم خان، مسٹر پولین، گل اصغر خان، اعجاز حسین جاکھرانی اور علی محمد خان بھی شریک ہوئے۔