حکومت سندھ کے شکر گذار ہیں ضلع کے اہم شہروں گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو کو ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا ہے، رکن اسمبلی علی گوہر خان مہر

پیر 9 دسمبر 2024 21:25

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف اربن ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریٹجی پلاننگ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو شہروں کی ترقی اور ماسٹر پلان کے سلسلے میں ضلع کانسل ھال میرپور ماتھیلو میں ایک مشاورتی سیمینار منعقد کیا گیا. جس میں رکن قومی اسیمبلی علی گوہر خان مہر، چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی، وائیس چیئرمین ضلع کانسل میر بابر خان لونڈ، ڈائریکٹر جنرل یو آر پی ایس پی امتیاز بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹرز ذوالفقار کنبھر، نائلہ حق، عزیما ناصر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیال داس راٹھوڑ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی.

اس موقع پر ایم این اے علی گوہر خان مہر نے کہا کہ وہ حکومت سندھ کے شکر گذار ہیں کہ ضلع کے اہم شہروں گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو کو ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں کی ترقی کے لئے جامع پلان تیار کیا جائے تاکہ مستقبل میں یہاں کے رہائشیوں کو فائدہ حاصل ہوسکے جو کہ ان کا بنیادی حق ہی. چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی نے کہا کہ حکومت سندھ نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے ہیں، گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو شہر کی ترقی سے لوگوں کو سہولتیں ملیں گی.

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل اربن ڈائریکٹوریٹ امتیاز بھٹی نے سیمینار کے شرکا کو بتایا کہ عالمی سروے کے مطابق 2050 تک دنیا کی 60 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پذیر ہوگی، عالمی اقتصادی ترقی کا 80فیصد شہروں پر مشتمل ہے اور معاشرتی ترقی کے لئے شہروں کو انجن کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے اس لئے شہروں کی ترقی لازمی ہے، اس سلسلے میں حکومت سندھ نے صوبے کے 17 شہروں کے لئے ماسٹر پلان کی تیاری مکمل کرلی ہے جن میں سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، اسلام کوٹ، سانگھڑ، نوشہروفیروز، عمر کوٹ، مٹھی، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، میرپور خاص،ٹنڈو الہیار، مٹیاری، دادو اور جامشورو شامل ہیں جبکہ دیگر شہروں کا ماسٹر پلا تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جن میں گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، روہڑی، قنبر، ھالا، جیکب آباد، کندھکوٹ، میرپور ساکرو، ٹنڈو آدم، کوٹڑی، سیوہن، مورو، خیرپور اور شکارپور شامل ہے اسی سلسلے میں سیمینار منعقد کیا ہے تاکہ ضلع کے اسٹیک ہولڈرز سے ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے تجاویز لی جاسکیں تاکہ بہتر سے بہتر پلاننگ ہوسکی.

انہوں نے بتایا کہ ماسٹر پلان میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر، پینے کے صاف پانی، ہاوسنگ پلاننگ، صفائی ستھرائی اور آلودگی سے پاک ماحول جسے پروگرام شامل ہیں. اس موقع پر ایم این اے علی گوہر خان مہر، چیئرمین پی ایس ڈی سی عبدالباری خان پتافی اور وائیس چیئرمین ضلع کانسل بابر خان لونڈ نے ماسٹر پلان کے متعلق اپنی اپنی تجاویز پیش کی جس پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز اہمیت کی حامل ہیں جن پرغور کیا جائے گا�

(جاری ہے)

�