ش*بل گیٹس نے بھارت کو لیبارٹری قرار دیدیا جہاں چیزوں پر تجربات کیے جاتے ہیں

بھارت میں افادیت ثابت ہونے کے بعد ان چیزوں کو دوسری جگہوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

جمعرات 5 دسمبر 2024 04:30

ٴْواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2024ء) بل گیٹس نے بھارت کو ایک لیبارٹری قرار دیدتے ہوئے کہا کہ اگر ان چیزوں کی افادیت یہاں ثابت ہوجائے تو پھر انھیں دوسری جگہوں پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے بھارت کو مختلف اشیا کے تجربات کے لیے ایک لیبارٹری قرار دیا۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے مزید کہا کہ بھارت کی مثال ایک ایسے ملک کے طور پر دی جاسکتی ہے جہاں بہت ساری چیزیں مشکل ہیں۔بل گیٹس نے کہا کہ بھارت کی آبادی کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ یہ ایک تجربہ گاہ کی طرح ہے کہ آپ یہاں کئی چیزوں کو آزمائیں۔بل گیٹس نے کہا کہ ان چیزوں کو آزمانے کے بعد جب آپ ان کی افادیت بھارت میں ثابت کر دیں تو پھر دنیا بھر میں کہیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔امریکی بزنس مین بل گیٹس نے کہا کہ ہمارے فاؤنڈیشن کا سب سے بڑا غیر امریکی دفتر بھی بھارت میں ہے اور ہمارے پائلٹ پراجیکٹس کی سب سے زیادہ تعداد بھی بھارت میں ہے۔