کرپشن ایک بڑا ناسور اور معاشرے کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ، گورنر بلوچستان

بدھ 4 دسمبر 2024 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2024ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے قومی احتساب بیورو کے زیرِ اہتمام ایک روزہ سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کرپشن ایک بہت بڑا ناسور ہے جس نے ہمارے معاشرے کو طویل عرصے سے کئی مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے اور اس نے ہماری روزمرہ زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہی.

یہ حقیقت ہے کہ کرپشن کی ہر سطح پر مکمل خاتمہ کئے بغیر نہ تو کوئی ملک ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی عوام کو انکے حقوق پہنچا سکتے ہیں. یہ بات انہوں نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے قومی احتساب بیورو کے زیرِ اہتمام بیوٹمز یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر صوبائی مشیر محمد خان لہڑی، ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو نعمان اسلم، وائس چانسلر ڈاکٹر حفیظ شیخ، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، سابق جسٹس مہتا کیلاش ناتھ کوہلی، سابق چیف سیکرٹری منیر احمد باندینی اور ڈائریکٹر جنرل نور کھتران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور یونیورسٹیوں اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی.

نیب کے زیرِ اہتمام سمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں کرپشن کے خاتمے اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے حکومت اور قومی احتساب بیورو کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوگی. معاشرے کو سدھارنے کیلئے نوجوانوں کے علاوہ اعلی تعلیمی اداروں میں موجود دیانتدار، ماہرین اور ریسرچرز کے علم وتجربہ سے بھی بھرپور استفادہ کرنا اشد ضروری ہی.

گورنر مندوخیل نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہم سب ملکر کیا کر سکتے ہیں پہلے تو آپ کو کرپشن کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہی. واضح رہے کہ کرپشن کوئی انفرادی عمل نہیں ہی. کرپشن کے ناسور سے چھٹکارا پانے کیلئے دونوں حکومتی اور انفرادی سطح پر کیا اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ کرپشن آپ کو براہ راست، آپ کے خاندان اور آپ کی پوری کمیونٹی کو بری طرح متاثر کر رہی ہی.

اس ضمن میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن درحقیقت ہم سب کیلئے تجدید عہد کا دن ہی. اس دن کی مناسبت سے آج ہمیں بدعنوانی کے خلاف یہ تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہمیں اپنی صفوں سے کرپٹ عناصر کو الگ کر کے ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی سچی بنیادیں استوار کرنا ہونگی.. گورنر بلوچستان نے کہا کہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بلاامتیاز بدعنوانی کے خلاف ٹھوس عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ اختیارات سے تجاوز اور سرکاری خزانہ اور وسائل کو ذاتی فائدے کیلئے استعمال کی روک تھام ممکن ہو سکی.

البتہ قومی احتساب بیورو کے اقدامات سے عوام کا اداروں پر مزید اعتماد بحال ہو جائیگا اور اداروں کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگی. قبل ازیں گورنر بلوچستان کی قیادت میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے ایک ریلی بھی نکالی گئی. آخر میں گورنر بلوچستان نے بدعنوانی کے خلاف منعقدہ سیمینار کے مہمانانِ گرامی، منتظمین اور اسٹوڈنٹس مقررین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے�

(جاری ہے)

�