بل گیٹس نے بھارت کو چیزوں پر تجربہ کرنے کیلئے ایک لیبارٹری قرار دیدیا

بدھ 4 دسمبر 2024 17:20

بل گیٹس نے بھارت کو چیزوں پر تجربہ کرنے کیلئے ایک لیبارٹری قرار دیدیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2024ء) بل گیٹس نے بھارت کو ایک لیبارٹری قرار دیدیا جہاں پر چیزوں پر تجربات کیے جاتے ہیں، مائیکرو سافٹ کے بانی کی کلپ وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے میزبان ریڈ ہوفمین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے بھارت کے متعلق بھی سوال کیا گیا، ٹیک کمپنی کے مالک نے برملا کہا کہ چیزوں کو آزمانے کے لیے بھارت ایک قسم کی تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے، تاہم یہ بات بھارتیوں کو پسند نہیں آئی۔انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مثال ایک ایسے ملک کے طور پر دی جاسکتی ہے جہاں بہت ساری چیزیں مشکل ہیں، جیسے اب بھارت میں صحت، غذا اور تعلیم میں بہتری آرہی ہے