بھاگ بدامنی کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج

منگل 3 دسمبر 2024 21:45

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2024ء) بھاگ بدامنی کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج احتجاج میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی سیاسی سماجی قبائلی شخصیات بازار یونین ٹرانسپورٹ یونین مزدور اتحاد پیرا میڈیکل یونین ٹیچرز یونین صحافی برادری و عوامی حلقوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق بدامنی کے خلاف بھاگ شہر سراپا احتجاج بن گیا شٹر ڈان ہڑتال تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے جہانگیر چوک پر شہریوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دیا دھرنے میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ مرکزی رہنما فدا حسین دشتی مرکزی نائب صدر فرزند میر حاصل خان بزنجو میر شاہویز خان بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ کی شرکت جبکہ دھرنے میں ایکشن کمیٹی کے سربراہ ماما عبدالستار بنگلزئی جمیعت علما اسلام کے ضلعی امیر سید ارشدالدین شاہ چیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ مفتی کفایت اللہ قبائلی شخصیت ارباب قادر بخش ایری سردارزادہ میر بجار خان مغیری ایکشن کمیٹی بھاگ کے سابق چیرمین و جمیعت علما اسلام کے سینئر رہنما حافظ عبدالرشید گویا نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ٹکری میران بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری جی ٹی اے کچھی حاجی محمد الیاس کلواڑ نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر وفا مراد سومرو پیپلز پارٹی کے رہنما و وائس چیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ بابو محمد عثمان ہانبھی میر راشد نور خان حاجیجہ جمیعت علما اسلام تحصیل امیر مولانا محمد یوسف گویا کونسلران نثار احمد گویا عطا اللہ مستوئی کشمیر خان بمبھان چوہدری رمیش پیپلز پارٹی کے رہنما کامریڈ منظور احمد کامریڈ وحید ملہیزئی کمار تحریک انصاف کے رہنما علی احمد مستوئی کامریڈ ٹکا خان کلواڑ ٹرانسپورٹ یونین صدر ماما رحیم بنگلزئی فتح محمد جاموٹ پیرا میڈیکل یونین کے سدورا خان بوہڑ ہندو پنچائیت چوہدری نند لعل لکھمی چند بیکھ چند و دیگر نے شرکت کی دھرنے کے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان ہمارا بنیادی حق ہے بھاگ کا امن و امان سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے حالات اسطرح خراب ہیں کہ لوگ گھروں میں محفوظ نہیں ہیں ایک ہی دن میں چار چار واقعات کا ہونا لمحہ فکریہ ہے درجنوں وارداتوں کے ہونے کے باوجود آج تک کسی ایک ڈاکو کو گرفتار نہیں کیا گیا مزید انھوں نے کہا بھاگ تا بختیار آباد روڈ بھاگ تا پیر تیار غازی روڈ و بھاگ شہر میں ڈاکو راج قائم ہے اب تو شہریوں کو سفر کرنا جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہے لوگ لٹنے کے ڈر سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں تا ہم دھرنے کے شرکا آل پارٹیز کے رہنماں سے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نے مکمل یقین دھانی کرائی کہ امن وامان کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ بھاگ شہر کا امن و امان بحال کیا جائے بصورت دیگر 9 دسمبر کو بھاگںتا بختیار آباد لنک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا جائے گا ۔