Cنوشہرہ کینٹوئمنٹ بورڈ وارڈ تین 03اور خیبرپختونخوا بلدیاتی ایکٹ کے تحت نیبر ہوڈ اباخیل کے ضمنی الیکشن تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ان بھاری اکثریت سے کامیاب

جمعرات 14 نومبر 2024 21:15

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2024ء) نوشہرہ کینٹوئمنٹ بورڈ وارڈ تین 03اور خیبرپختونخوا بلدیاتی ایکٹ کے تحت نیبر ہوڈ اباخیل کے ضمنی الیکشن تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ان بھاری اکثریت سے کامیاب۔سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ایک مرتبہ پھر ناکامی کا سامنا۔الیکشن کمشن اف پاکستان کے مطابق کینٹوئمنٹ بورڈ نوشہرہ چھاونی وارڈ 03کے الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فائق خان نے 708ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رمیز راجہ نے 456ووٹ حاصل کئے۔

الیکشن کمشن کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی ایکٹ کے تحت نوشہرہ کلاں بارہ خیل چوکی ٹاون کی نیبر ہڈ 8کے الیکشن میں آیاز خان نے 1019ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل کامران محمود خٹک نے 665ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نوشہرہ کینٹ کے پر جوش کارکنان نے کینٹوئمنٹ بورڈ وارڈ تین کے الیکشن کی کامیابی کی خوشی میںصوبائی اسمبلی کے ممبر عمر کاکاخیل کے حجرے میں پولیس کی موجودگی میں سرعام اندھا دھن ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

اور اسی طرح نوشہرہ کلاں تھانہ کی حدود میں خیبرپختونخوا بلدیاتی ایکٹ کے تحت نوشہرہ کلاں بارہ خیل چوکی ٹاون کی نیبر ہڈ 8کے الیکشن میں آیاز خان کے حامی خوشی میں سرعام جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔چند روز قبل انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے دورہ پولیس لائن کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کی گھر تو انہوںنے نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او وقاص خان کو فوری طور پر تبدیل کرکے لائن حاضر کردیاتھا۔کارکنان کی ہوائی فائرنگ کرتے وقت قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران بھی موجود تھے۔