قومی اسمبلی کا اہم اجلاس (آج) صبح 11بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، 18 نکاتی ایجنڈا جاری

منگل 5 نومبر 2024 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2024ء) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس (آج) منگل کی صبح 11بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے لئے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تلاوت، حدیث،نعت اور قومی ترانے کے بعد ایم این اے سحر کامران وزیر برائے قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گی جو ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کے مطابق قانون کی حکمرانی کے انڈیکس ۲۰۲۴ ء میں ۱۴۲ عالمی اقوام میں سے پاکستان کا ۱۲۹ واں نمبر ہونے سے متعلق ہے۔

چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم ، پیشه درانه تربیت، قومی ورثہ و ثقافت تحریک پیش کریں گے کہ بین الاقوامی امتحانی بورڈ کے قیام کے بل بین الا قوامی امتحانی بور ڈبل ، 2024 ) پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں آج تک کی تاخیر سے صرف نظر کی جائے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ و ثقافت عظیم الدین زاہد بین الاقوامی امتحانی بورڈ کے قیام کے بل بین الاقوامی امتحانی بورڈ بل ، ۲۰۲۴ء ] پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

ایم این اے زہر اور دود فاطمی تحریک پیش کریں گی کہ نیپون ادارہ برائے جدید علوم کے قیام کابل [ نیپون ادارہ برائے جدید علوم بل، ۲۰۲۴] قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ایم این اے زہر اور ورد فاطمی تحریک پیش کریں گی کہ نیپون ادارہ برائے جدید علوم کے قیام کابل [عیون ادارہ برائے جدید علوم بل، ۲۰۲۴، منظور کیا جائے۔

ایم این سید رفیع اللہ اعلی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ، رائے حسن نواز ،زراعت پر ٹیکس کمی ، شرمیلا فاروقی منکی پاکس کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے،نگہت شکیل اوورسیز کے لئے اقدامات سے متعلق قراردادیں پیش کریں گے۔تحاریک زیر قاعده 259 کے تحت رائے حسن نواز خان موٹر ویز اور قومی شاہرات پر مسافروں کے لئے دستیاب سروسز ،سیدہ شہلا رضا دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے سے پیدا ہونے والی صور تحال ، شرمیلا فاروقی حکومت کی نجکاری پالیسی ،عالیہ کامران دارالحکومتی ترقیاتی ادارہ کی کار کردگی پر بحث کے لئے ایوان میں تحریکیں پیش کریں گی ۔

اسکے علاؤہ نکتہ ہاعتراض کے علاوہ معاملات جبکہ عالیہ کامران توجہ دلاؤ نوٹس کے زریعے وزیر برائے ہوا بازی کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانبدلائیں گی جو پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے ) کی جانب سے کئی طیاروں کو گراؤنڈ کرنے سے متعلق ہے۔