روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکوکی قیادت میں پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

جمعہ 25 اکتوبر 2024 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2024ء) روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو، کی زیر قیادت پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

چئیرمین سینیٹ کی دعوت پر ویلنٹینا مٹوینکو 28 اکتوبر کو شام 5 بجے سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ پریزائیڈنگ افسر سلیم مانڈوی والا نے ارکان سینیٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔