سید مصطفیٰ کمال کا حلقہ این اے242 میں اپنے دور نظامت میں تعمیر کئے گئے 50 بیڈ کے ہسپتال کا دورہ

اتوار 6 اکتوبر 2024 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے اپنے حلقے این اے242 یوسی 1 پٹھان کالونی میں 16 سال قبل اپنے دور نظامت میں تعمیر کئے گئے 50 بیڈ کے ہسپتال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم ہیلتھ سروسز کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر نعیم کو ہسپتال مکمل اور فوری فعال کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی بعد ازاں سید مصطفیٰ کمال نے حلقے میں پانی اور سیوریج کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی مفصل جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فہیم پٹنی اور ٹاؤن اور یوسیز کے زمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے