جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کی خلاف گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

اتوار 29 ستمبر 2024 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2024ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی جماعت اسلامی سکھر کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کی خلاف امیر جماعت اسلامی سکھر کے زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی ریلی نکالی گء گیا، ریلی میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانہ حزب اللہ جکھرو نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکے قیم ضلع امان لاشاری، نائب امیر شہر سرفراز صدیقی، عبد الستار اخوان سمیت جماعت اسلامی، جے آئی یوتھ، اسلامی جمعیت طلبہ، و شہریوں نے شرکت کی، جبکے دھرنے کے شرکاء لوڈ شیڈنگ نا منظور، بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس نا منظور کے نعرے لگارھے تھے،دھرنے کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگائی میں مذید اضافہ کا سبب بن رہی ہے، آئی ایم ایف کے مطالبہ پر بجٹ اور بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار ہے،دنیا بھر میں پاکستان کا تماشہ بنا دیا گیا ہے، کرپشن بد عنوانی عام ہے، پیٹرول بجلی کی مد میں اشرافیہ کو فری دی جانیوالی مراعات کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے، عوام مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں آئے رو ز ہونیوالے اضافے، بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاز ، بد ترین لوڈ شیڈنگ سے سخت اضطراب کا شکا رہیں، سندھ میں وڈیرے بجلی مرضی سے استعمال کر تے ہیں، بجلی چوری عام ہے اس کا بوجھ بھی عوام کے بلوں پر ڈالا جا رہا ہے، بجلی کی تقسیم کا نظام ناکام و ناقص ہے، جس کے نقصانات عوام کو اٹھانا پڑ رہے ہیں ،عوام بیدار ہو جائیں اور اپنا استحصال کرنیوالے چہروں کو مسترد کر دیں، جماعت اسلامی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑے گی ملک و عوام کو بحران سے نکالیں گے۔