بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کا اجلاس

ترجمانوں سے آئینی عدالت سے متعلق پی پی پی کے موقف پر مبنی نکات پر تبادلہ خیال

پیر 23 ستمبر 2024 22:14

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کا اجلاس بلاول ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور موجودتھیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ترجمانوں سے آئینی عدالت سے متعلق پی پی پی کے موقف پر مبنی نکات پر تبادلہ خیال کیا ۔

اجلاس میں شیری رحمان، شازیہ مری، نثار کھوڑو، شرجیل میمن، ناصر شاہ، مرتضی وہاب، سعید غنی، چوہدری منظور ، عاجز دھامرا، موسی گیلانی، نبیل گبول، نوابزادہ افتخار، شرمیلا فاروقی، شہلا رضا، سربلند خان جوگیزئی اور دیگر نے شرکت کی ۔