Live Updates

حکمران اللّٰہ اور آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں، حمزہ علی عباسی

پیر 16 ستمبر 2024 20:13

حکمران اللّٰہ اور آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں، حمزہ علی عباسی
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک تقریب میں کہا کہ حکمرانوں کو اللّٰہ تعالیٰ اور آخرت کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، چاہے وہ عمران خان ہوں یا کوئی اور ہو۔

(جاری ہے)

وہ ٹورنٹو میں اپنی کتاب ’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ کی تقریبِ رونمائی میں گفتگو کر رہے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ سیاست پر اصولوں کی بنیاد پر بات کریں گے اور واقعات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بڑی بے رحم ہے اور موت کے بعد لوگ بھلا دیے جاتے ہیں اسی لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات