۔وومن پارلیمانی کاکس کی جنرل اسمبلی کا تیسرا اجلاس، سیکرٹری وومن پارلیمانی کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

۵وومن پارلیمانی کاکس کی قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس میں خاتون افسر کے لباس پر بے جا تنقید کی پٴْرزور مذمت

بدھ 28 اگست 2024 19:05

‘ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) سیکرٹری وومن پارلیمانی کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے ایک خاتون افسر کے لباس پر نامناسب ریمارکس دینے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ایسے نامناسب رویوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس مسئلے پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ اس قرارداد میں مرد اراکین کو بھی شامل کیا جائے گا۔اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں صحت، تعلیم، میڈیا و آئی ٹی، قانون سازی کی جانچ پڑتال، کھیل اور ثقافت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں، عورت فاؤنڈیشن کے وفد نے منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور "پاکستان میں تمباکو کے استعمال میں کمی کے لیے اراکین پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط کرنی" کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا، سماجی اداروں اور حکومتی محکموں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔اجلاس میں ممبرانِ قومی اسمبلی شاہدہ بیگم، شائستہ پرویز ملک، آسیہ ناز تنولی، مہتاب اکبر راشدی، شائستہ خان، سیدہ شہلا رضا، رانا انصر، عائشہ نظیر، سبحین غوری، نگہت شکیل، نفیسہ شاہ، مسرت رفیق، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ، سینیٹر فلک ناز، سینیٹر حسنا بانو، سینیٹر راحت جمالی، سینیٹر زرقا تیمور اور عورت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔