بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنانے کیلئے ہمیں پنجاب سے ووٹ چاہئیں، مخدوم جمیل الزماں

جمعرات 8 اگست 2024 20:48

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سندھ کے ووٹوں پر وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، ان کو وزیرِ اعظم بنانے کے لیے ہمیں پنجاب سے ووٹ چاہئیں۔

(جاری ہے)

مخدوم امین فہیم کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے لیڈر بڑے بڑے عہدے لے کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن وہ بلاول بھٹو کے لیے ایم این ایز نہیں جتوا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور شہر جو پیپلز پارٹی کی جنم بھومی ہے وہاں سے ہمارا پارٹی چیئرمین ہار جاتا ہے، کیا یہ ہے ہمارے پنجاب کی پیپلز پارٹی مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ ہم یہاں آپ کو جتوا کر بھیجتے ہیں، ادھر آپ سمجھوتہ کر کے کسی اور کو وزیرِ اعظم بنا دیتے ہیں۔