۵ سنیٹر ناصر بٹ نے مسلم لیگی ہوتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کے بطور چیئرمین آتے ہی کورم کی نشاندہی کیوں کی

سینیٹر عرفان صدیقی ہی نہیں اپوزیشن کے ارکان بھی حیرت زدہ ہو گئے

منگل 6 اگست 2024 21:15

ذ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) مسلم لیگ ن کے سینٹر عرفان صدیقی گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ اجلاس میں سینیٹ چئیرمین صدرات کی کٴْرسی پر آئے ہی تھے کہ ایک منٹ بعد مسلم لیگ ن کے ہی سینیٹر ناصر بٹ نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر خود سینیٹر عرفان صدیقی ہی نہیں اپوزیشن کے ارکان بھی حیرت زدہ ہو گئے۔ سینیٹ اجلاس کی صدرات چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے کچھ دیر بعد چئیرمین رضا گیلانی نے سینیٹر عرفان صدیقی کو پیغام بھیجا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی طبعیت ٹھیک نہیں اس لیے وہ اجلاس کی صدرات کریں کیونکہ سنیٹر عرفان صدیقی کا نام اس اجلاس کے لیے پینل آف چئیرمین کے لیے پہلے نمبر پر تھا سینیٹر عرفان صدیقی جب اجلاس کی صدرات کے لیے آئے تو پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر تقریر کر رہے تھے انھوں نے بطور چیئرمین کرسی سنبھالنے پر سینیٹر عرفان صدیقی کو مبارکباد بھی دی جس پر سینیٹر عرفان صدیقی نے انھیں تقریر جاری رکھنے کا کہا اسی دوران ن لیگ کے سینیٹر ناصر بٹ نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی اپوزیشن نے اس پر احتجاج کیا لیکن سینیٹر عرفان صدیقی نے گنتی کرنے کا کہا اٴْس وقت حال میں صرف 19 ارکان موجود تھے جس پر بطور چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کو کہتے رہے کہ سنیٹر ناصر بٹ نے مسلم لیگی ہوتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کے بطور چیئرمین آتے ہی کورم کی نشاندہی کیوں کی کیا یہ مسلم لیگ ن کے اندر گروپ بندی کا نتیجہ تھا یا سینیٹر ناصر بٹ کی ناتجربہ کاری۔ 06-08-24/--329 #h# ……تفصیلی خبر…… ؁وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ڈی جی پی آر آفس کا اچانک دورہ،غیر حاضر افسران اور ملازمین کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی تاخیرسے آنے والوں سے وضاحت طلب، روزانہ صبح 9بجے تمام عملیکی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت عظمی ٰبخاری نے تمام عملے کی بائیو میٹرک حاضری روزانہ صبح ساڑھے نو بجے تک بھجوانے کی ہدایت کر دی، عمارت میں صفائی بہتر کرنے کا حکم #/h# mلاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری گزشتہ روز دفتری اوقات کے آغاز پر ڈی جی پی آر کے اچانک دورے پر پہنچ گئیں،انہوں نے ڈی جی پی آر کے تمام دفاتر کا وزٹ کیا اور فرداً فرداً سٹاف سے ان کے کام کی نوعیت کے بارے میں دریافت کیا۔

افسران اور ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے تمام افسران اور ملازمین کو صبح 9 بجے ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن صدیق کیانی کو روزانہ بائیو میٹرک حاضری صبح ساڑھے 9 بجے تک انہیں ذاتی طور پر بھیجنے کا بھی حکم دیا۔ وزیر اطلاعات نے ڈیجٹل میڈیا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ڈیجٹل میڈیا کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ عظمی بخاری نے ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا۔شعبہ اطلاعات میں کام کرنے والی خواتین کو واضح کہا آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو براہ راست مجھے بتائیں۔ وزیر اطلاعات نے دفتر میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔