ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی جانب سے عوام کی شکایات کے سدباب کیلئے کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری

پیر 1 جولائی 2024 22:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے عوام کے مسائل اور شکایات کے سدباب کیلئے کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا،کل منگل کو سعيدآباد میں کھلی کچہری منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کل منگل کو صبح 10 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نیو سعید آباد، 4 جولائی جمعرات ماسٹر ضلعدار راجپوت ہال اڈیرو لعل اور 5 جولائی کو مخدوم امین فہیم لا کالج آڈیٹوریم ہالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو اپنے مسائل، تجاویز اور شکایات کو متعلقہ حکام تک براہ راست پہنچانے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کھلی کچہریوں میں حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :