بجلی کی لوڈ شیڈنگ و اضافی ٹیکسز و بلوں کے خلاف جماعت اسلامی ضلع سکھر کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 24 جون 2024 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) بجلی کی لوڈ شیڈنگ و اضافی ٹیکسز و بلوں کے خلاف جماعت اسلامی ضلع سکھر کے کارکنان کی کثیر تعداد نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں مولانا حزب اللہ جھکرو ، عبدالحفیظ شیخ و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ، پیپلز پارٹی حکومت نے ہر ماہ 300 یونٹس مفت دینے کا اعلان کیا تھا، جو پورا نہیں ہوا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے مزید نہ دبائے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی فوری ختم کی جائے مظاہرین کی جانب سے بلوں سے اضافی ٹیکس واپس لے کر شہریوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔