مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی درخواست پر سماعت 2جولائی تک ملتوی

پیر 10 جون 2024 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2024ء) الیکشن ٹریبونل نے این اے 241 سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی درخواست پر سماعت 2جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔الیکشن ٹریبونل کے روبرو این اے 241 سے پیپلز پارٹی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار خرم شیر زمان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

خرم شیر زمان ٹریبونل میں پیش ہوئے۔ پی پی رہنماہ مرزا اختیار بیگ کی جانب سے درخواست خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔ خرم شیر زمان کے وکیل نے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔ خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے بعد میڈیا نمائبگان سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ آج کے کیس کا ہمیں معلوم ہوا مرزا اختیار بیگ نے کیس ڈس مس کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

جس کی سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔ فارم 47 ایک شخص نے بیٹھ کر بنائے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں فارم 47 والے بیٹھے ہیں۔ کینیڈا کا قانون یہ کہتا ہے جب تک منسٹر سائن نہ کردے وہ الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ مرزا اختیار بیگ اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دو نمبر فارم 47 کو اسی سال اسمبلیوں سے باہر نکالیں گے۔ انہیں شکست ہوگی ہمیں کامیابی ملے گی۔

ایم کیو ایم قومی تو چھوڑے صوبائی اسمبلی کی بھی ایک سیٹ نہیں جیت سکی۔ ہمیں عدالتوں پر یقین ہے فیصلہ ہمارے حق میں ہی ہوگا۔ مرزا اختیار بیگ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ آپ کو ہم جلد گھر بھیجیں گی۔ آج ہمارے ساتھ خواتین ونگ موجود ہیں۔ اس بار کیسز سالوں نہیں چلے گا، اسی سال فیصلہ ہوگا۔ مرزا اختیار بیگ کا کیس بہت کمزور ہے۔ پلان اے سے ہی ہمیں کامیابی ملے گی۔ سارے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ اب فارم 47 والوں کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔ ورنہ یہ فارم 47 والے کرکٹ ٹیم کی طرح ملک کا حال بھی ایسا کردیں گے۔ محسن نقوی کرکٹ بورڈ دیکھ رہے ہیں تو ایسا ہی ہوگا۔ ایم کیو ایم سے کسی قسم کے مزاکرات نہیں ہوسکتے۔