Live Updates

حلیم عادل شیخ نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

جمعہ 8 مارچ 2024 18:10

حلیم عادل شیخ نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں ..
اسلام آباد/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) پی ٹی آئی سندھ کے صڈر و این اے 238 کے امیدوار حلیم عادل شیخ نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی درخواست میں فارم 45 میں ٹمپرنگ پر ریٹرننگ افسر سمیت دیگر کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمیشن آفیس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا آج تقریباً ڈیڑھ سال کے بعد الیکشن کمیشن آنا ہوا ہے افسوس کی بات ہے کہ سائلیں کے لئے الیکشن کمیشن کا آفیس بند ہے الیکشن کمیشن کو تنخواہیں عوام کے پئسوں سے ملتی ہیں الیکشن کمیشن آفیس کے دروازے عوام کے لئے بند ہیں، اگر درخواست دینی ہے تہ اندر جانے کی اجازت نہیں ہے شرمناک پہلو ہے کمپلین کے لئے باہر ڈیسک بنایا گیا ہے اس کا مطلب وہی ڈسٹ بن رکھی ہے جو کمپلین آئیں وہیں ڈال دی جائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں اتنی کمپلین آرہی ہیں کہ اندر یہ لوگ تاب نہیں لا رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا انہوں نے الیکشن کو اتنا گندا کر دیا گیا ہے کہ آج ملک میں ہیجانی ، اور پریشانی کی کیفیت ہے، ان تمام حالات کے زمہ دار موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی ہے جسے میں چیف سلیکشن کمشنر کہوں گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخر الدین ابراہیم جیسے بھی ہم نے دیکھے عوام کے اعتراض پر انہوں نے استعفی دے دیا تھا، 2024 کا الیکشن نہیں یہ دھاندلی زدہ سلیکشن ہوا ہے پوری قوم نے اس دھاندلی زدہ الیکشن کو یکسر مسترد کر دیا ہے پوری دنیا نے دیکھا کس طرح الیکشن میں جعلسازی کی گئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا اگر یہ آر اوز عدلیہ سے ہوتے تو یہ ظلم نہیں ہوتا لیکن رات کے اندھیرے میں فیصلا تبدیل کیا گیا اور بیورکریسی کے ریٹرنگ افسران لگائے گئے اور ہمارا انتخانی نشان بلا بھی چھین لیا ناجانے کیا کیا نشانات دیئے گئے جوتا، چمٹا، مور، وغیر وغیرہ دیا گیا، پھر بھی عوام نے ووٹ دیکر ہمیں جتوایا۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں جو الیکشن کے دن ہمیں ملے وہی فارم 45 جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے پاس بھی موجود ہیں۔

میرے حلقے این این 238 میں میرے 84ہزار کے قریب ووٹ تھے ایم کیو ایم کے دس ہزار ووٹ تھے لیکن 9 فروری کو میرے 36 ہزار ووٹ اور ایم کیو ایم کے 54 ہزار ووٹ کر کے فارم 47 جاری کیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں الیکشن کمیشن نے 14 دنوں میں فارم 45 ویبسائٹ پر اپلوڈ کرنے تھے، لیکن تین روز قبل الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویبسائٹ پر اپلوڈ کیئے ہیں جو فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کئے ان پر وائٹو کا استعمال کیا گیا تمام فارم 45 پر وائٹو اور اوور رائٹنگ کی گئی ہے، جب میڈیا اور سوشل میڈیا پران کا تماشا بنا تو انہوں ںے میرے حلقے این اے 238 کے فارم 45 ویبسائٹ سے ڈیلیٹ کر دیئے اب نئے فارم 45 ان کی فیکٹری میں تیار ہورہے ہیں مینے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو انک رموور بھیجوائے ہیں نقل کے لئے عقل استعمال کرتے تو تھوڑی بدنامی سے بچ جاتے 44 ارب سے بہت سارے انک رمور مل جائیں گے فارم 45 پر وائٹو نہیں یہ بلیک انک ہے جس نے الیکشن کمیشن کا منہ کالا کر دیا ہے وائٹو کا فارمولا فیل ہوگیا ہے، اب سنا ہے کہ میرے فارم 45 ڈیلیٹ کر کے نئے فارم بنائے جارہے ہیں، اب لگتا ہے جعلی فارم 45 بنا کر اپلوڈ کرنے والے ہیں، پوری قوم اس جعلی الیکشن کو نہیں مانے گی، پوری قوم نے عمران خان ووٹ دیا ہے، ہم نے عمران خان کو آزاد کرانا ہے۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات