حلیم عادل شیخ کی توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کی نقول طلب

الیکشن کمیشن نے 22 کے بجائے 23 فروری کو آرڈر جاری کیا اور تفصیلی فیصلے کی بجائے شارٹ آرڈر جاری کیا،درخواست میں موقف

پیر 4 مارچ 2024 17:39

حلیم عادل شیخ کی توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے این اے 238 سے پی ٹی آئی امیدوار حلیم عادل شیخ کی توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کی نقول طلب کرلی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں این اے 238 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حلیم عادل شیخ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔بیرسٹر علی طاہر درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے 22 کے بجائے 23 فروری کو آرڈر جاری کیا اور تفصیلی فیصلے کی بجائے شارٹ آرڈر جاری کیا۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کی غیر موجودگی میں الیکشن نتائج مراتب کیے گئے۔درخواست گزار حلیم عادل شیخ اکثریت سے کامیاب ہورہے تھے لیکن بعد میں انہیں ہرادیاگیا۔سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہماری درخواستوں پر فیصلے کا حکم دیا تھا لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا۔درخواست میں چیف الیکشن کمشنرز و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروئی کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے درخواست گزار وکیل سے الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کی نقول طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی