ّ سپریم کورٹ میں اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 27 جنوری 2024 20:35

/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) سپریم کورٹ میں اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔بلوچ شہدائ فورم کے سربراہ جمال رئیسانی کی کاغذات منظوری کیخلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمال رعیسانی پر نگران صوبائی کابینہ سے مستعفی ہوکر انتخابات میں حصہ لینے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے ۔جمال رعیسانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے امیدوار ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اپیلوں پر 29 جنوری کو سماعت کرے گا ۔سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔۔