اپنا منشور لیکر بہاول پور کی عوام کے پاس جارہاہوں، حکومت میں آکر غربت کا مقابلہ کریں گے،حافظ حسین احمد مدنی

بدھ 17 جنوری 2024 20:28

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی نے کہا ہے کہ اپنا منشور لیکر بہاول پور کی عوام کے پاس جارہاہوں، حکومت میں آکر غربت کا مقابلہ کریں گے، بے روزگاری کاخاتمہ کریں گے۔ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے 10نکاتی منشور پر عمل پیرا ہو کراس کے ثمرات عوام تک پہنچائے گے۔

وہ اپنی الیکشن مہم میں مختلف کارنرز میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شیر ہر بار عوام کا خون چوستا ہے اس کا شکار کر کے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔ مخالف جماعتوں کے پاس نہ کوئی منشور ہے نہ کوئی نظریہ ہے پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے کہ 8 فروری کو عوام کی حکومت بنے، چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو،کسانوں،مزدروں کی حکومت بنے، یہاں عوامی راج قائم ہو، مہنگائی،غربت اور بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑ رہی ہے اور مہم چلا رہی ہے، ایک لیڈر چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، ہم عوام کی طاقت پر اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انھیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکرہے۔